خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

لاہور: (ملت آن لائن) سیالکوٹ میں عدلیہ مخالف تقریر، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔وزیر اعظم کو ملک کا سربراہ ہونے کے ناطے ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں، شاہد حاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے لہٰذا انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے: درخواست میں موقف، سول سوسائٹی کی آمنہ ملک نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نے سیالکوٹ میں اپنی تقریر میں کہا کہ پانامہ فیصلہ ردی کی ٹوکری میں جائے گا۔ وزیر اعظم کو ملک کا سربراہ ہونے کے ناطے ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ وزیراعظم شاہد حاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں لہٰذا انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دے اور پیمرا کو توہین عدالت تقاریر نشر کرنے سے روکے۔