خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی رہنماؤں سے مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج میاں نوازشریف سے ان کے قریبی ساتھی چوہدری نثار نے ڈیڑھ ماہ بعد ملاقات کی جس میں دونوں نے اپنے گلے شکوے دور کیے جب کہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی میاں نوازشریف سے ملاقات کرکے ان کی اہلیہ کی خیریت دریافت کررہے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی میاں نوازشریف سےملاقات کے لیے پنجاب ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں دونوں کے درمیان کچھ دیر ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور میاں نوازشریف کی ملاقات کے دوران پارٹی اموراور ملک کے مختلف حصوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف ایئر پورٹ سے پنجاب ہاؤس پہنچے، جہاں انہون نے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں اور قانونی ماہرین سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں انہوں نے موجودہ سیاسی صورت حال اور منگل کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے مشاورت کی، اس کے علاوہ احتساب ریفرینسز کے حوالے سے تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں پر بھی غورکیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں سینیٹ سے منظور آئینی ترمیم کے بعد پارٹی صدارت کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔