خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کی سادگی سے دعوت ولیمہ

وزیراعظم شاہد

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کی سادگی سے دعوت ولیمہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےبڑے صاحبزادے عبداللہ عباسی کی دعوت ولیمہ کی تقریب سادگی سے سجائی گئی۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ دعوت ولیمہ کی تقریب میں شریک مہمانوں کے لئے لان میں بیٹھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دعوت ولیمہ میں مہمانوں کی ضیافت کے لیے کھانے میں سادگی اختیار کرتے ہوئے ون ڈش پیش کی گئی۔ دعوت ولیمہ میں قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے جب کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سمیت کچھ ارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہوئے۔ اس دوران عبداللہ عباسی کے ولیمے کی تقریب میں وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین سے کسی قسم کی خدمات نہیں لی گئیں۔ مہمانوں نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے۔ بعد ازاں دلہا اور دلہن نے وزیراعظم اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔