خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 6 اپریل کو افغانستان کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شاہد

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 6 اپریل کو افغانستان کا دورہ کریں گے

لاہور:(ملت آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر 6 اپریل کو افغانستان جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 6 اپریل کو کابل کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم دورہ کابل میں افغان صدر اور دیگر قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ افغانستان کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 8 اپریل سے 11 اپریل تک چین کا دورہ بھی کریں گے۔
…………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…جہلم میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 4 مزدور جاں بحق

لاہور:(ًلت آن لائن) جہلم میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ جہلم کے علاقے ٹلہ جوگیاں میں اچانک کوئلے کی کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا جس کے باعث اس میں کام کرنے والے 4 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ ملبے تلے دب جانے والے 4 مزدوروں کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں جب کہ پولیس کے مطابق کان سے 2 مزدوروں کو زخمی حالت میں بھی نکالا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ ایس ایچ اوتھانہ ڈومیلی زاہد خان کے مطابق واقعہ ٹلہ چوگیاں میں اس وقت پیش آیا جب 6 مزدور کان سے کوئلہ نکالنے میں مصروف تھے۔