خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے روس پہنچ گئے

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے روس پہنچ گئے
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے شہر سوچی پہنچ گئے۔ شنگھائی تعاون تنظیم 8 ارکان پر مشتمل ہے جس میں پاکستان، چین، روس، بھارت، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی روسی وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 30 نومبر سے یکم دسمبر تک روس میں ہوگا جس میں ایران افغانستان بیلاروس اور منگولیا بطور مبصر اجلاس میں شریک ہوں گے جب کہ پاکستان بطور رکن ایس سی او سربراہ اجلاس میں پہلی بار شریک ہو گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دورے میں اہم ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔