خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم عدالتی فیصلے کی تعظیم کو تیار نہیں، عمران

وزیراعظم عدالتی

وزیراعظم عدالتی فیصلے کی تعظیم کو تیار نہیں، عمران

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ اگر ملک کا وزیر اعظم سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعظیم کرنے اور اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں تو دوسروں سے اسکی توقع کیسے ممکن ہے؟
عمران خان کی ٹوئٹس کا عکس: فوٹو_ ٹوئٹر اکاؤنٹ عمران خان
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ اچھا! تو وزیراعظم کواب یاد آیا کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی، وزیراعظم کواب خیال آیا کہ سینیٹ انتخابات میں فیصلہ کن کردارسرمائے نے ادا کیا، انہیں اتنی ہی فکر تھی تو ہماری تجویز کی حمایت کیوں نہیں کی؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاناما فیصلے اور نوازشریف پر منی لانڈرنگ ثابت ہونے سے ترقی کا عمل کیسے رک گیا؟ کیا ترقی کے چند خیالی منصوبوں کی آڑ میں منی لانڈر کو قانون سے بالاتر قرار دیا جائے؟
عمران خان کی ٹوئٹس کا عکس: فوٹو_ عمران خان ٹوئٹر اکاؤنٹ
عمران خان نے سوال کیا کہ، کیا وزیراعظم سالانہ 10ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ کو مسئلہ نہیں سمجھتے؟ وزیراعظم کی نظر میں نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں یا نہیں؟ شاہد خاقان بطور وزیراعظم منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرم پر آنکھیں کیسے بند کرسکتے ہیں؟ اگروزیراعظم سمجھتے ہیں نوازشریف نےمنی لانڈرنگ نہیں کی توان جیساسادہ آدمی ہونہیں سکتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی جانب سے پاناما فیصلے پر تنقید کے جواب میں کہا کہ اگر ملک کا وزیر اعظم سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعظیم کرنے اور اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں تو دوسروں سے اسکی توقع کیسے ممکن ہے؟