اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے بارے میں آگاہ کیا جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اجلاس کے موقع پر کئی اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ سمیت امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔