اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں ٹیم کی کارکردگی پر مبارکباد دی ہے جبکہ توقع ظاہر کی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو آئندہ بھی برقرار رکھے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی کرکٹرز نے میچ کے دوران بہترین کھیل پیش کیا، لگاتار 11 ویں سیریز جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں بہترین ٹیم سپرٹ نظر آئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم اپنی کارکردگی کے تسلسل کو آئندہ بھی برقرار رکھے گی۔ وزیراعظم نے کہ ا کہ وہ پاکستان کی مزید کامیابیوں کے لئے پرامید ہیں۔