خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم قوم کی دعائوں سےصحتیاب ہورہے ہیں:مریم

لاہور(آئی این پی)مریم نواز کہتی ہیں وزیر اعظم قوم کی دعاؤں کی وجہ سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ، رمضان کے آخر تک وطن واپسی کا امکان ہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام “آن دی فرنٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے چہل قدمی بھی کی ۔ ڈاکٹر ان کی پروگریس سے خوش ہیں ، وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے وزیر اعظم کیلئے دعائیں کیں وہ ان کی شکر گذار ہیں ۔ وزیراعظم نے بھی پوری قوم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ سپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد وزیر اعظم گھر میں قیام کریں گے ۔ ڈاکٹرز جب جانے کی اجازت دیں گے تب وہ وطن واپس آئیں جائیں گے ۔ رمضان کے آخر میں ان کی وطن واپسی کا امکان ہے ۔