خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم لندن کے سٹین سٹڈ ایئرپورٹ سے واپس پاکستان روانہ

لندن (آئی این پی)پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف دل کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی کے بعد لندن سے واپس پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔نواز شریف 22 مئی کو علاج کی غرض سے برطانیہ گئے تھے جہاں 31 مئی کو ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔آپریشن کے بعد وہ آرام کی غرض سے گذشتہ چھ ہفتوں سے لندن میں ہی مقیم تھے۔لندن سے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ قوم کے تہہ دلِ سے شکرگزار ہیں جس نے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم پاکستان انٹرنیشل ایئرلائنز کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے لندن کے سٹین سٹڈ ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ ہوئے ہیں اور اس پرواز پر ان کے عملے کے ارکان بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔