خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم محمد نواز شریف نے حکومت کی تین سالہ معاشی کارکردگی کے اہم خدوخال بیان کئے

نیویارک ۔ 21 ستمبر (ملت نیوز…اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں موجودہ حکومت کی تین سالہ معاشی کارکردگی کے اہم خدوخال بھی مختصر بیان کئے۔ بدھ کو اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ناموافق بین الاقوامی اقتصادی ماحول کے باوجود میری حکومت نے 3 سال کے عرصہ میں ملک کو مضبوط نمو کی طرف حرکت دی ہے، ہم نے 2030ء ترقیاتی ایجنڈے کو اپنی سماجی اور اقتصادی حکمت عملی میں مکمل طور پر ہم آہنگ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا یقین ہے کہ عوام ہماری قوم کا حقیقی اثاثہ ہیں اور یہ انسانی ترقی ہی ہے جو ہمارے مستقبل کے مقدر کا تعین کرے گی۔