خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم ملک سے پولیو کے مرض کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال میڈیکل ‘ تعلیم‘ خصوصی فیملی منصوبے کے تحت مستحق افراد کی مالی مدد کرتا ہے‘ اراکین قومی اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں سویٹ ہومز کی مانیٹرنگ کریں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شازیہ مبشر کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ ملک بھر میں 34 سویٹ ہومز قائم ہیں۔ پاکستان بیت المال میڈیکل ‘ تعلیم‘ خصوصی فیملی منصوبے کے تحت مستحق افراد کی مالی مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سویٹ ہومز کے لئے زمرد خان کا بڑا کردار ہے۔ ملک میں قائم دیگر سویٹ ہومز کو بھی اسی معیار پر لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی بیت المال سے استدعا کریں گے کہ وہ کراچی میں بیت المال کے دفتر کا دورہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک سے پولیو کے مرض کے ہمیشہ کے لئے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور اس کی موجودگی پر وزیراعظم کو تشویش ہے۔ سویٹ ہومز میں ایک بچے پر ساڑھے تیرہ ہزار روپے ماہانہ خرچہ آتا ہے۔ اراکین قومی اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں سویٹ ہومز کی مانیٹرنگ کریں۔ میں خود اٹک میں اس کی نگرانی کرتا ہوں‘ یہ ہم سب کے بچے ہیں۔