خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

لاہور:(آئی ای پی) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ٹی اوآرز پر خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹی او آرز میں کسی ایک شخصیت کو نشانہ نہیں بننے دینگے۔ حکومت نے بھی اپنے اتحادیوں سے رابطے شروع کردیے ہیں، لاہور میں وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، ملاقات میں ٹی آر اوز ، الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے، حکومت کی بھی خواہش ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پر احتساف صاف و شفاف ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹی اوآرز میں کسی ایک شخصیت کو نشانہ نہیں بننے دینگے، وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ٹی او آرز کے لئے اپوزیشن سے رابطوں کی ہدایت بھی کی۔ ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس ایک سازش کے تحت ہوا، وزیراعظم سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت پر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان قدم قدم پر کشمیریوں سے ساتھ ہے۔