خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نوازشریف کا دورہ کراچی اچانک منسوخ

اسلام آباد:(اے پی پی)وزیراعظم نوازشریف کا دورہ کراچی اچانک منسوخ کردیا گیا، انہیں آج تھرکول فیلڈ میں چینی کمپنی اور اینگرو کے اشتراک سے بجلی کے پیداواری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی حکومتی مصروفیات میں اچانک اضافے کے باعث دورہ منسوخ ہوا۔ حکومت سندھ کی جانب سے وزیراعظم کے ایک روزہ دورہ تھرکے انتظامات کوحتمی شکل بھی دے دی گئی تھی، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسی ہفتے وزیراعظم کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔