خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نواز شریف نےکشمیرکی ترجمانی کا حق ادا کیا: اہلیہ یاسین ملک

اسلام آباد(آئی این پی) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی تقریر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کشمیر کی ترجمانی کا حق ادا کیا ۔ بدھ کو مشعال ملک نے وزیراعظم محمد نوازشریف جنرل اسمبلی تقریر کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم نے بھرپور طریقے سے کشمیر کا موقف اجاگر کیا اور کشمیری عوام کی ترجمانی کا حق ادا کیا۔