خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نواز شریف کی بیرسٹر اکرم شیخ سےملاقات

(آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف نے برطانیہ کے دورے پر جانے سے قبل بیرسٹر اکرم شیخ سے ملاقات کی۔ اکرم شیخ نے پانامہ لیکس پر وزیراعظم کے قوم سے خطاب کو غلطی قرار دے دیا،اسحاق ڈارنے آصف زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے برطانیہ جانے سے قبل رائے ونڈ میں بیرسٹر اکرم شیخ سے بھی ملاقات کی تھی ۔ملاقا ت میں بیرسٹر اکرم شیخ نے پانامہ لیکس پر وزیراعظم کے قوم سے خطاب کو غلطی قرار دیا جس پر وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی۔ وزیراعظم کے برطانیہ کے دورے سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو کی ۔گفتگو کے دوران سابق صدر نے یقین دہانی کرائی کہ پیپلز پارٹی پاناما لیکس پر وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگے گی۔