دوحہ (آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف نے قطر سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی، زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مراعات دی جا رہی ہیں، قطر سرمایہ کار اتھارٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعے سے فائدہ اٹھائے۔جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے قطرسرمایہ کار اتھارٹی کے سربراہ شیخ عبدالمحمد الثانی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈاراور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے قطر سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی، زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مراعات دی جا رہی ہیں، قطر سرمایہ کار اتھارٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعے سے فائدہ اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دے رہے ہیں، قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں توانائی اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔(اح)