خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نواز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کومبارکباد

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قوم،پی سی بی انتظامیہ اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی،توقع ہے کہ ٹیم اسی جذبے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی اور قومی کرکٹ ٹیم ملک کیلئے مزید اعزازات کا باعث بنے گی۔منگل کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قوم،پی سی بی انتظامیہ اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن قوم کیلئے باعث فخر ہے،قومی ٹیم نے خود کودنیا کی بہترین ٹیم ثابت کیا ہے،کپتان مصباح الحق کی کپتانی میں ٹیم نے بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ٹیم اسی جذبے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی،امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ملک کیلئے مزید اعزازات کا باعث بنے گی۔(خ م)