خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نواز شریف کی پریشانی کے عالم میں‌تصاویر

وزیراعظم نواز شریف کی پریشانی کے عالم میں‌تصاویر

فیصلہ سنانے کیلئے پانچوں‌ ججز سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آج ساڑھے 11بجے سنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں‌فیصلہ سنانے کیلئے پانچوں‌ ججز سپریم کورٹ پہنچ گئے.

واضح رہے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پاناما کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق فیصلہ پاناما کیس کی سماعت کرنے والا پانچ رکنی لارجر بینچ صبح 11:30 بجے سنائے گا۔

یاد رہے کہ پاناما کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی تھی جس دیگر اراکین میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید اور جسٹساعجاز الاحسن شامل تھے۔

……………
اہم خبر:
پانامہ کیس فیصلہ، تحریک انصاف نے کل کے احتجاج کی کال منسوخ کر دی
تحریک انصاف نے کل وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے علامتی احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے کل وزیر اعظم کے استعفیٰ کے دباؤ کیلئے علامتی احتجاج کرنا تھا تاہم تحریک انصاف کی قیادت اب کل سپریم کورٹ کا فیصلہ سننے کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کیجانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم کے استعفے کیلئے دباؤ بڑھانے کیلئے عوام کو میدان میں لایا جائے گا، اور اس سلسلے میں تحریک انصاف نے ملک بھر میں جمعہ سے علامتی احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔
…………….
… اہم خبر

جو بھی فیصلہ آیا وہ سب جماعتوں کو قبول ہونا چاہئے: بابر اعوان
شریف خاندان ذرائع آمدن نہیں بتا سکا، احتساب پہلے ہو جاتا تو پاکستان بہت آگے جا چکا ہوتا، نوازشریف کے حساب کا دن آگیا، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے: فواد چوہدری، شفقت محمود، عارف علوی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ آج پاکستان نیا سورج لے کر طلوع ہوا ہے، شریف خاندان 13 سوالوں کا جواب نہیں دے سکا۔ جو بھی فیصلہ آیا وہ سب جماعتوں کو قبول ہونا چاہئے۔ بابر اعوان نے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے تھے کچھ نہیں ہو گا، کچھ کہتے تھے قانون کی بالادستی ہو گی، عوام کا خیال تھا کہ نیا آغاز ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا 2 ججوں نے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا تھا، 3 ججوں نے جے آئی ٹی کو 13 سوال بھیجے، آج صبر، حوصلے اور تشکر کا بھی دن ہے۔ فوادی چوہدری نے کہا عمران خان کی جدوجہد کامیاب ہو رہی ہے، شریف خاندان ذرائع آمدن نہیں بتا سکا، 13 کمپنیاں صرف حسن نواز کی نکلیں، احتساب پہلے ہو جاتا تو پاکستان بہت آگے جا چکا ہوتا۔ شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف کے حساب کا دن آگیا، کرپٹ عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے عمران خان نے بے مثال جدوجہد کی۔ عارف علوی کا کہنا ہے قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔