خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نواز شریف کی کوئٹہ میں بم دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد:(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں منگل کی صبح ہونے والے بم دھماکہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں پولیس کی موبائل وین کو سڑک پر نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ وزیراعظم نے دھماکہ میں قیمتی جان کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار اور لواحقین سے تعزیت کی ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھیہدایت کی۔