خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نواز شریف کی 60 دن بعد اسلام آباد آمد

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم نواز شریف تقریباً 60 دن بعد اسلام آباد پہنچے ہیں، (آج) جمعہ کو قومی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے (آج) جمعہ کو قومی سلامتی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ۔ اجلاس میں کراچی آپریشن ، آپریشن ضرب عضب اور دیگر سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا جائیگا ۔ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ملکی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جائیگا ۔ وزیر اعظم خصوصی طیارے کے ذریعے تقریباً 60 دن بعد اسلام آباد پہنچے ہیں ۔ وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز وزیراعظم کے ہمراہ تھیں ۔