خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نواز شریف کے تفصیلی خطاب کے بعد شور شرابہ ختم ہو جانا چاہیے:رانا تنویرحسین

اسلام آباد:(اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے تفصیلی خطاب کے بعد شور شرابہ ختم ہو جانا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے آگے بڑھنا چاہیے اور کسی چھپے دشمن کو تعیری عمل کو گڑ بڑ کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس جیسی تمام شر انگیزیوں سے حرف نظر کرتے ہوئے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے مکمل اتحاد اور بھرپور عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔