خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نےاقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرکوبھرپورطریقےسےاجاگرکیا ،سکھ کمیونٹی

ننکانہ صاحب:(ملت+ آئی این پی)سکھ کمیونٹی کے مرکزی رہنما سردار گوپال سنگھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کوبھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے،مظالم کے ثبوتوں سے دنیا بھر پر بھارت کا اصل مکروہ چہر ہ عیاں کرنے پر وزیراعظم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہفتہ کو سکھ کمیونٹی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم محمد نوازشریف کے خطاب کر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سردار گوپال سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے جس سے مظالم کے ثبوتوں سے دنیاپر بھارت کا اصل چہرہ عیاں ہوگیا ہے،وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کا حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے،حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔(خ م )