خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نےاقوام متحدہ کےخطاب میں بھارت کومنہ توڑجواب دیا: امیرمقام

صوابی: (ملت+اے پی پی) مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے خطاب میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک عمران خان رائیونڈ جائیں لیکن مولانا طارق جمیل سے ملاقات کریں تاکہ راہ راست پر آ جائیں۔ عمران خان ذہنی توازن کھو چکا ہے اور 2018 کا انتظار کریں۔ امیر مقام کا کہنا ہے کہ یہ مارچ کرنے کا وقت نہیں ملکی حالات ٹھیک نہیں ہے۔