خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نےترقیاتی کاموں کے نام پرخزانےکے منہ کھول دیئے

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نوا ز شریف نے اتحادیوں اور لیگی اراکین پر ترقیاتی کاموں کے نام پرخزانے کے منہ کھول دیئے، وفاقی
حکومت نے دو سال تک ارکان قومی اسمبلی کو فنڈز جاری کرنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کی دوسری قسط منظر عام پر آنے کے بعد اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر پر کروڑوں روپے کے فنڈز کی بارش کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے اہم اتحادی مولانا فضل الرحمان ، اعجاز الحق اور لیگی سینٹر ساجد میر کو کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز اری کر دیے ہیں۔ فنڈز کا اجراء اس وقت کیا گیا ہے جب پانا ما پیپرز کی دوسری تہلکہ خیز قسط سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب حکومت نے دو سال تک ارکان قومی اسمبلی کو فنڈز جاری کرنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم حالیہ فنڈز کا اجراع اپوزیشن کے مقابلے حکومت اور اتحادیوں کی پوزیشن مستحکم کر نا ہے۔