خبرنامہ پاکستان

تیل کی ترسیل کا منصوبہ سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

تیل کی ترسیل کا منصوبہ سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی:(ملت آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں وائٹ آئل پائپ لائن موٹرگیسولین منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی روڈ کے ذریعے ترسیل سے زیادہ نقصان کا خطرہ ہوتا ہے، اس کے لیے دنیا بھر میں پائپ لائنز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکرز کی بڑی تعداد نظام میں ہونے سے حادثات کا خطرہ رہتا ہے، بہاولپورکے قریب ہونے والا حادثہ اس کی المناک مثال ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کے کاروبار کا خیال رکھا ہے، منصوبے سے ان کے کاروبار کو نقصان نہیں پہنچے گا، ٹینکرز سیکنڈری تیل کی ترسیل کریں گے، ان کے کام میں کمی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ حساس نوعیت کا ہے جو 15 ارب روپے لکی اگت سے 20 ماہ میں مکمل ہوگا، امید ہے تیل کی ترسیل کے منصوبے کا کام جلد سے جلد مکمل کرلیا جائےگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کے معیار کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔

صاف کہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، چیف جسٹس پاکستان

کراچی:(ملت آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار کا ’مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں اور جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سمندری آلودگی کی سنگین صورتحال اور کراچی میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی۔ عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ کسی پلان کا حصہ بنیں گے، چیف جسٹس پاکستان اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’بڑے اعتراضات کیے گئے کہ چیف جسٹس میو اسپتال کیوں گئے۔ انہوں نے کہا کہ’ آئین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمےداری ہے، صاف کہنا چاہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میواسپتال میں وینٹی لیٹرکی سہولت نہیں تھی، میواسپتال کادورہ انسانی جانوں کی تحفظ کے لیےکیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملکی حالت کاذمے دار ہر وہ شخص ہے جو کسی بھی ادارے میں بر سر اقتدار رہا، کوئی مزدور اور غریب شہری ملک کی صورتحال کا ذمے دار نہیں۔ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان نے میو اسپتال لاہور کا دورہ کیا تھا۔