خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نےسوات میں کڈنی ہسپتال کاافتتاح کردیا

سوات (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں کڈنی ہسپتال کا افتتاح کر دیا، 110 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں 14 ڈائیلاسز مشینیں، 2اپریشن تھیٹر اور سٹی سکین کی سہولت موجود ہے،نواز شریف کڈنی ہسپتال میں 80 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نے سوات میں نواز شریف کڈنی ہسپتال کا افتتاح کر دیا،جدیدکڈنی ہسپتال پنجاب ہسپتال ٹرسٹ نے تعمیر کیا ہے،پنجاب ہسپتال ٹرسٹ کے سربراہ اسحاق ڈار ہیں، ہسپتال کی تعمیر کا کام وزیر اعظم کی زیر نگرانی اس وقت شروع ہوا جب وہ حزب اختلاف میں تھے، نواز شریف کڈنی ہسپتال سنگھوٹہ سوات میں تعمیر کیا گیا ہے، نواز شریف کڈنی ہسپتال میں 80 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، ہسپتال 110 بستروں پر مشتمل ہے، ہسپتال میں 14 ڈائیلاسز مشینیں، 2اپریشن تھیٹر اور سٹی سکین،ایکسرے مشین، لیتھوٹرپٹر،پیتھالوجی اور بلڈ بینک کی سہولت موجود ہے، عوام کو سستی اور معیاری صحت فراہم کرنا وزیراعظم کا وژن ہے، اسی وژن کے تحت وزیراعظم نے ملک بھر میں قومی صحت پروگرام شروع کیا، پروگرام کے تحت ملک کے کمزور طبقے کو علاج کی مفت سہولتیں میسر آ رہی ہیں۔(اح)