خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نےطارق فاطمی اورفواد حسن فواد کولندن طلب کیا

لندن: (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور انھوں نے لندن سے ہی ضروری ملکی امور انجام دینے شروع کر دیئے ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور اپنے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو فوری طور پر لندن طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طارق فاطمی وزیراعظم نواز شریف کو ملکی صورتحال بالخصوص پاک افغان سرحدی امور پر بریفنگ دیں گے۔