خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نےقومی سلامتی کمیٹی کااجلاس جمعہ کوطلب کرلیا

اسلام آباد:(اے پی پی) وزیراعظم نوازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کےمطابق اجلاس جمعہ کو دن 11 بجے ہوگا جس میں سروسز چیفس، مشیر خارجہ، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ بھی شریک ہوں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی واپسی پر غور کیا جائے گا جب کہ اس موقع پر عسکری قیادت وزیراعظم کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دے گی۔