خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نے استثنیٰ نہیں مانگا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ترجمان وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نواز شریف نے استثنٰی نہیں مانگا۔ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم نے استثنٰی مانگا۔ کہتے ہیں وزیراعظم نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے۔ اس موقع پر دانیال عزیز کا کہنا تھا عمران خان اداروں کو بُرا بھلا کہتے ہیں اور اداروں کو ڈرا کر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کپتان نے الیکشن کمیشن کیخلاف بیان پر معافی مانگی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی والے واردات کرنے کے عادی ہیں جب ان کی واردات پکڑی جاتی ہے تو پھر بدمعاشی پر اتر آتے ہیں۔ عمران اداروں پرالزام تراشی کر کے ان کی بربادی کا باعث بن رہے ہیں۔ اکبر بابر ایس نے عمران کیخلاف درخواست جمع کرائی تھی۔ انہوں نے کہا عمران “معافی خان ” ہیں آج پھر سے معافی مانگی ہے۔ دانیال عزیز نے الزام لگایا کہ جہانگیر ترین نے پارٹی کے ووٹ خریدے اب عمران خان کرپشن کون چھپا رہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں جنرل حامد کو فارغ کر دیا گیا لیکن کیسز نہیں بتائے گئے۔ عمران بتائیں طورو خان، جنرل حامد کیخلاف الزام کیا تھا؟۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں احتساب کے ادارے ہی سو گئے ہیں اب عمران کا حشر نشر ہوتا جا رہا ہے۔