خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نے ایسا کیا کہ دیا کہ بلاول کی حیرانی کی حد ہی نہ رہی

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حیرت ہے وزیراعظم نواز شریف اپوزیشن کے مظاہرین اور دہشت گردوں میں فرق نہیں جانتے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اپوزیشن کے مظاہرین اور دہشت گردوں میں فرق نہیں جانتے، حیرت ہے کہ ہمارے پاس دہشت گردی کے خلاف کوئی موثر پالیسی نہیں، ایک اور ٹوئیٹ میں بلاول بھٹوزرداری نے لندن کے نو منتخب میئر صادق خان کو مبارکباد دی۔(اح)