خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نے ایل این جی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے ایل این جی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جھنگ میں ایل این جی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر مملکت عابد شیر علی بھی شریک تھے۔ جھنگ پاور پلانٹ چین اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے لگایا جارہا ہے، منصوبے کی تکمیل سے 26 ماہ میں 1263 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی، 14 ماہ میں 810 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔ ایل این جی پاور پلانٹ تریموں بیراج کے قریب بنایا جارہا ہے، پاور پلانٹ پر اخراجات کا تخمینہ 80 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔