خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کی نماز کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں وزارت دفاع، خارجہ اور خزانہ کے وزرا سمیت مسلح افواج کے سربراہان اور چیرمین جوائنٹ چیفس بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جنوبی ایشیا اور افغانستان کے لیے نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے بعد سے قومی سلامتی کمیٹی کے تین اجلاس ہوچکے ہیں اور آخری اجلاس تین ہفتے قبل ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں بھی نئی امریکی پالیسی پر غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے پاکستان کے اب تک کے خطے کی سطح پر رابطے، وزیر خارجہ کے دورے، وزیراعظم کا دورہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجلاس میں پاکستان کے مؤقف پر بات کی جائے گی جب کہ وزیراعظم دورہ امریکا پر بھی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے دوست ممالک سے براہ راست رابطوں اور امریکی پالیسی کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور و خوض ہوگا جب کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشرف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم آفس نے اجازت کے بغیر خفیہ اداروں کے ریکارڈ حاصل کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے تمام وزارتوں اور ان کے ماتحت محکموں کو خفیہ داروں سے رابطہ کرنے سے روک دیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری حکم نامے کے مطابق سول بیورو کریسی کی جانچ پڑتال کو کنٹرول کرنے کے لیے خفیہ ادارے وزیراعظم آفس کی اجازت کے بغیر رابطہ نہیں کرسکیں گے۔

اعلی حکومتی عہدیداروں کے خلاف مختلف وزارتوں سے وزیراعظم آفس کی اجازت کے بغیر خفیہ اداروں کے ریکارڈ حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔

خفیہ اداروں کو بھی براہ راست وزارتوں اور محکموں کو معلومات اور ریکارڈ دینے سے روک دیا گیا ہے۔