خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان واپس نہ لیا تو مارچ کریں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعظم نے چیئرمین

وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان واپس نہ لیا تو مارچ کریں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان

لاہور:(ملت آن لائن)کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ سے متعلق اپنا بیان واپس نہ لیا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے پیپلزپارٹی، فاٹا اورایم کیوایم کےدوستوں نے بڑا دل کیا، عمران خان کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔

بلوچستان کی نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کا اعلان کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن انہوں نے چیئرمین سینیٹ سے متعلق غیرذمہ دارانہ بات کی ہے، وزیراعظم نے بلوچستان کے عوام کوتکلیف پہنچائی ہے، انہیں اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بیان واپس لیں ورنہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، ہم پوائنٹ اسکورنگ میں نہیں جاتے، وزیراعظم کے بیان سے بہت تکلیف ہوئی۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا مطالبہ کرتےہوئے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پیسے سے خریدے گئے ووٹوں سے چیئرمین بنے ان کی عوام میں کوئی عزت نہیں۔