خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم پاناماکا جوابات دینے کے بجائے سارا الزام پیپلزپارٹی پر ڈال رہے ہیں:فرحت اللہ بابر

اسلام آباد:(اے پی پی)ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما پیپرز کی دستاویزات کا جوابات دینے کے بجائے سارا الزام پیپلزپارٹی پر ڈال رہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کے قوم سے خطاب پر پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاناما پیپرز کی دستاویزات کے جوابات دینے کی بجائے سارا الزام پیپلزپارٹی پر ڈال رہے ہیں جب کہ ڈکٹیٹر ضیاالحق نے بغیر کسی ادائیگی کے قومیائے گئی اتفاق فاؤنڈری نواز شریف کے خاندان کو واپس کر دی تھی اور جس جہاز کا وزیراعظم نے ذکر کیا اس جہاز میں اسٹیل اسکریپ نہیں بلکہ ایک چینی کی فیکٹری کا پلانٹ تھا۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز میں اٹھائے جانے والے سوالات شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومتوں پر الزامات لگانے سے ختم نہیں ہوں گے اس لیے وزیراعظم الزام لگانے والے پاناما پیپرز کے سوالات کے جوابات دیں تو ان کے لیے بہتر ہوگا۔ پاناما لیکس کی دستاویزات میں دنیا کی اعلیٰ ترین اور حکومتی شخصیات پر خفیہ طریقے سے دولت چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔