خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم پر آرٹیکل 6 کا اطلاق کیا جائے: چودھری شجاعت

لاہور: (اے پی ہی) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے متحدہ قائد اور دیگر عناصر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محض ایک بیان دے کر اس شرمناک فعل سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم درحقیقت قومی مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ اس سارے کیس میں سہولت کار کا کردار ادا کرتے رہے اور مجرموں کو بچاتے رہے۔ انہوں نے پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کا جو حلف اٹھایا تھا لیکن اس کی پاسداری نہیں کر سکے۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پاکستان کی خود مختاری، سالمیت اور قومی سلامتی کے خلاف زہر اگلا اور وزیراعظم جنہوں نے ایسے وطن فروش عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کی، ان سب کے خلاف آئین اور قانون توڑنے کے تحت کارروائی کی جائے۔