خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کالندن میں قیام بڑھانےکا فیصلہ

لندن:(آئی این پی ) تفصیل کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے لندن کے قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف مزید علاج کیلئے امریکہ بھی روانہ ہو سکتے ہیں۔