خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کا آغا ناصر کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد : (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ممتاز براڈ کاسٹر آغا ناصر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم اثاثے سے محروم ہو گیا ہے۔ فنون و ثقافت اور بالخصوص پاکستان ٹیلی ویژن کے قیام میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔