خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کا اپوزیشن کو نو لفٹ

اسلام آباد:(آئی این پی) اپوزیشن کا مسلسل چوتھے روز بھی دونوں ایوانوں سے واک آؤٹ ۔ وزیر اعظم کی جانب سے نولفٹ ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی آنے کا پروگرام کینسل ، پانامہ لیکس پر ایوان میں پیر کو بیان دیں گے ۔ اپوزیشن نے خطاب سکون سے سننے کی مشروط یقین دہانی کرا دی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج صبح طلب کرلیا ، پانامہ پیپرز کا ہنگامہ ۔ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں بیان پیر تک مؤخر کردیا ۔ اپوزیشن کا چوتھے روز بھی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں احتجاج اور واک آؤٹ ۔ سپیکر ایاز صادق نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم جمعہ کے بجائے پیر کو اسمبلی میں پالیسی بیان دیںگے ، ایوان کا ماحول خوشگوار رکھنے کیلئے اپوزیشن سے معاملات طے پاگئے ۔ قائد حزب اختلاف سینیٹ اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وزیر اعظم کو سات سوالوں کا ہی نہیں ضمنی سوالات کا بھی جواب دینا ہوگا ۔ پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کا ماحول خوشگوار رکھنے کا وعدہ مشروط قرار دیا ۔ وزیر اعظم کے ایوان میں خطاب کا پروگرام ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی علالت اور جمعہ کو وقت کی کمی کے باعث ، تبدیل کیا گیا ۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ پیر کو خورشید شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔