خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کا بڑا اقدام، انسانی وسائل کےوزیرکو فوری سعودی عرب جانےکی ہدایت

اسلام آباد: (اے پی پی) ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی بہبود کے وفاقی وزیر کو فوری طور پر سعودی عرب جانے اور دمام میں محصور پاکستانیوں کے ریلیف کیلئے اقدامات مربوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ متعلقہ وزارت بھی محصور پاکستانیوں کا مسئلہ حل ہونے تک سعودی عرب میں پاکستان مشن سے رابطے میں رہے اور بیت المال محصور پاکستانیوں کیلئے وسائل فراہم کرے۔ محصور پاکستانی بھائیوں کے مسئلے کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ سے بھی معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ دنیا نیوز نے سعودی عرب کے شہر دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی حالت زار کی طرف حکام بالا کی توجہ مبذول کرائی تھی۔