خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کا معراج محمد خان کےانتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے سابق سیکرٹری جنرل تحریک انصاف معراج محمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے جدوجہد میں بزرگ سیاستدانوں کا کردار مثالی رہا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں معراج محمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور پسماندہ گان کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کیلئے جدوجہد میں بزرگ سیاستدانوں کا کردار مثالی رہا ہے،معراج محمد خان منجھے ہوئے سیاستدان تھے اور مرحوم نے جمہوریت کے استحکام کیلئے انتھک خدمات سرانجام دیں۔(خ م)