خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کا پشاورمیں دہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن پراطمینان کا اظہار

اسلام آباد: (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا‘ فوج‘ ایف سی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرکے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا کر قابل تحسین اقدام کیا ۔ جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف نے پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ قابل تعریف ہے، فوج ایف سی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرکے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا ہے اور دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے عوام کے جان و مال کے نقصان کے بغیر دہشتگردوں کا حملہ کامیاب کارروائی سے ناکام بنایا ۔ (ن