خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کا یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا حکم

اسلام آباد: (آئی این پی ) وزیراعظم نوازشریف نے یوٹیلٹی اسٹورزپر دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے واپس لینے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے یوٹیلٹی اسٹورز پردالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں میری اجازت کے بغیر نہ بڑھائی جائیں۔ دوسری جانب ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر نہ ڈالنے کاحکم دیا ہے جس کے بعد دال چنا كی قيمت ميں 33 روپے فی كلو گرام، دال ماش ميں 5 سے 6 روپے، دال ماش ثابت 14سے 16روپے، دال مونگ ثابت 7 روپے، سفيد چنا 36 سے 40 روپے، كالا چنا 27 سے 30 روپے، دال مسور 7 سے 14 روپے اوردال مسور ثابت كی قيمت ميں 20 سے 25 فی کلو گرام اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے حکم پر پرانی قیمتیں بحال کرتے ہوئے اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔