خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کا 9 جولائی کو وطن واپسی کا فیصلہ

لندن:(آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرز نے سفر کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد انہوں نے 9 جولائی کو وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرز نے ہوائی سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد وزیراعظم 9 جولائی کو وطن واپس آئیں گے۔ وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کا لندن سے ہی حکومتی امور دیکھنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ و سلمان شہباز اور دیگر اہلخانہ بھی وطن واپسی پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔