اسلام آباد:(آئی این پی )وزیراعظم میاں نواز شریف کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے ٹیلی فون کیا ہے۔ جس میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بانکی مون کا کہنا تھا کہ آپ ہی کی طرح کا لیڈر سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کرواسکتا ہے۔ کیونکہ آپ کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ وزیراعظم نے بان کی مون کو سعودیہ ایران تنازعہ پر اپنی کاوشوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔