خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کوایک ہفتےبعد فضائی سفرکی اجازت ملنےکا امکان

لندن: (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف ہارلے سٹریٹ کلینک گئے جہاں ان کی ہارٹ سرجری کی گئی تھی۔ ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کا طبی معائنہ کیا اور ان کی صحت کی تیزی سے بہتر ہوتی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو 7 دن بعد دوبارہ چیک اپ کرانے کیلئے کہا ہے۔ نواز شریف نے پاکستان جانے کی اجازات مانگی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے اگلے چیک اپ کے بعد ہوائی سفر کی اجازات ملنے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی رہائش کے باہر چہل قدمی بھی کی۔