خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کیلئےگورونانک کےدربارپرخصوصی دعا

نارووال( آئی این پی)وزیر اعظم پاکستان کی صحت وتندرستی کیلئے باباگورونانک کے دربار پر سکھوں کی خصوصی دعا۔دربار صاحب کرتارپورہ میں باباگورونانک کے در بار پر دربار کے گیانی جی سردار گوبند سنگھ نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کیلئے ایک خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی جس میں اقلیتی ایم پی اے سردار رمیش سنگھ آروڑا،سردار اندر جیت سنگھ کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ،گیانی جی سردار گوبند سنگھ نے میاں نواز شریف دل کے کامیاب آپریشن اور ان کی صحت وتندرستی کیلئے اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی،دعائیہ تقریب کے بعد اقلیتی ایم پی اے سردار رمیش سنگھ آروڑا نے نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے دن رات محنت کی ہے جس کی وجہ سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔