خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی آرمی چیف کے ہمراہ رائل گیسٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی ،ملکی سلامتی کیلئے دعا

ریاض/اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ہمراہ رائل گیسٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی‘ اس موقع پر پاکستان و سعودی عرب سمیت امت مسلمہ کی کامیابی و کامرانی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں‘ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ 21عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں نے بھی سعودی فرمانروا کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی۔ نماز جمعہ ادا کرنے والے سربراہان و رہنماؤں میں پاکستان‘ متحدہ عرب امارات‘ اردن‘ بحرین‘ سینیگال‘ سوڈان‘ کویت‘ مالدیپ‘ مراکش‘ چاڈ‘ ترکی‘ تیونس‘کوموروز‘ جبوتی‘ عمان ‘ قطر‘ملائشیا‘ مصر اور موریطانیہ شامل ہیں۔ (ن غ)