خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی انڈونیشیا میں پھنسےپاکستانی طالبعلم کی مدد کی ہدایت

اسلام آباد: (اے پی پی) ترجمان وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کی ہے کہ پاکستانی کمسن طالبعلم انیس کی معاونت کی جائے اور انیس کے اہلخانہ کی جکارتہ میں رہائش کے انتظامات کئے جائیں۔ ذیابیطس کے باعث پاکستانی طالبعلم انیس کے جسم کے مختلف اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور وہ جکارتہ کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ انیس کے تمام علاج پر آنے والے سابقہ اور آئندہ تمام اخراجات سرکاری طور پر ادا کئے جائیں اور طالبعلم کی صحت یابی تک اسکے اہلخانہ کی رہائش اور سفری اخراجات کا بھی انتظام کرے۔ فنڈز کی کمی کے باعث جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کو انیس کے علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔