خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی تقاریر اوردستاویزات میں تضاد ہے: سراج الحق

اسلام آباد (ملت +‌ آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ وزیراعظم کی تقاریر اوردستاویزات میں تضاد ہے،وزیراعظم ہی پیش ہو کر تضادات کا جواب دے سکتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ سول عدالتوں کو مضبوط بنایا جائے حکومت فوجی عدالتوں کی کارکردگی سامنے لائے۔وہ منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ہی پیش ہو کر تضادات کا جواب دے سکتے ہیں،یوسف رضا گیلانی بھی عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں،وزیراعظم کی تقاریر اور دستاویزات میں تضا دہے۔سراج الحق نے کہاکہ فوجی عدالتیں محدود مدت کیلئے قائم کی گئی تھیں،حکومت فوجی عدالتوں کی کارکردگی سامنے لائے،ہم چاہتے ہیں کہ سول عدالتوں کو مضبوط بنایا جائے،اپوزیشن ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع کے حق میں نہیں۔